۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
برگزاری «دوره میثاق طلبگی» در حوزه علمیه کرمانشاه

حوزہ / ایران کے شہر کرمان شاہ میں حوزہ علمیہ کے تربیتی و تہذیبی امور کے سربراہ نے کہا: ہم نے اپنے مدارس میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور ثقافتی موضوعات کو بھی نظرانداز نہیں کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر کرمان شاہ میں حوزہ علمیہ کے تربیتی و تہذیبی امور کے سربراہ حجت الاسلام مہدی محمدی فر نے کرمانشاہ میں حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ میں شامل ہونے والے رضاکاروں سے سب سے پہلے اس مرکز کے مربی حضرات اور ماہر نفسیات کے توسط سے ان طلباء کی شخصیت اور مشاورت کے لحاظ سے جائزہ لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا: جو امیدوار ان مراحل میں ضروری پوائنٹس حاصل کرتے ہیں انہیں حوزہ علمیہ میں داخلے کے سلسلہ میں علمی امتحان اور انٹرویو کے مرحلہ سے گزرنا ہوتا ہے۔ جس کے بعد داخلہ کے امور انجام پاتے ہیں۔

شہر کرمان شاہ میں حوزہ علمیہ کے تربیتی و تہذیبی امور کے سربراہ نے مزید کہا: ہم نے اپنے مدارس میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور ثقافتی موضوعات کو بھی نظرانداز نہیں کیا۔ اس سلسلہ میں ہم نے طلباء کو تعلیمی میدان اور تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آداب و رسومِ طلبگی اور دروسِ اخلاق، مذہبی پروگرامز کا انعقاد، امامزادوں کی زیارات، ورزش اور مختلف ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا ہے۔ جس کے بہت مثبت نتائج ملے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .